• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیرِ قطر و ٹرمپ کا رابطہ، علاقائی کشیدگی کے خاتمے پر تبادلۂ خیال

---فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
---فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

قطری حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے علاقائی بحران کے خاتمے کے لیے جامع معاہدے تک پہنچنے کی غرض سے قطر کی ثالثی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

امیرِ قطر نے خطے میں مزید کشیدگی سے گریز کرنے پر زور دیتے ہوئے جہاز رانی کی آزادی اور توانائی کی ترسیل کے تحفظ کی ضرورت کے حوالے سے بھی تاکید کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید