• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ، لاہور ، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا میں رجسٹرڈ گاڑیوں کا ڈیٹا آن لائن

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب کے پانچ بڑے اضلاع راولپنڈی ، لاہور ، ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا کی موٹر برانچز میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے ڈیٹا کو آن لائن کر دیا گیا ہے ، جس پر (آج) منگل سے باقاعدہ عملدرآمد شروع ہو جائیگا،  ذرائع کے مطابق اس نئے نظام سے ان پانچوں اضلاع  کی موٹر برانچزمیں  رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں کی مکمل تفصیلات کا  باہم پتہ چل سکے گا کہ مالک کون ہے  اور اس کا آخری ٹوکن ٹیکس کہاں ادا کیا گیا ہے، گاڑی کا انجن اور چیسز نمبر کیا ہے،  اسی طرح پانچوں اضلاع کے ایکسائز  دفاتر  میں رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں  کی تفصیلات کا  بھی پتہ چلایا جا سکے گا ، ایکسائز ذرائع کے مطابق پانچوں اضلاع کی موٹر برانچز کے کمپیوٹرائزڈ نظام کو ہفتہ اور پیر کو اپ گریڈ کر کے لاہور ہیڈکوارٹر کے ساتھ منسلک کیا  گیا ، اس سے قبل ان اضلاع کی موٹر برانچز کا ڈیٹا صرف اپنے مقامی سرور کے ساتھ ہی منسلک تھا  اب اس ڈیٹا کو آن لائن کر دیا گیا ہے، اس سے ٹوکن ٹیکس ریکوری میں زیادہ بہتری آئیگی۔ 
تازہ ترین