• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شور مچانے والے بتائیں الطاف حسین کے لہجے میں تلخی کیوں آئی ؟ مصطفیٰ عزیز آبادی

کراچی(ٹی وی رپورٹ ) ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے کہا ہے کہ شور مچانے والے بتائیں الطاف حسین کے لہجے میں تلخی کیوں آئی ؟  میں یہ سوا ل کرنا چاہوں گا کہ کس کے آرڈ رسے یہ ویڈیو لیک کی جا رہی ہے ۔اور جھوٹے جھوٹے الزام لگا ئے جا رہے ہیں ۔ الطاف حسین کیخلاف میڈیا ٹر ائل کیا جا رہا ہے ۔ہمار ے ہاں روزانہ ٹا ک شو میں بیٹھ کر عدالتیں لگا ئی جا تی ہیں ۔سوال یہ ہے کہ کچھ لو گوں نے جذبا ت میں آکر شیشہ توڑ دیئے ہیں ۔کچھ کھڑکیوں کے شیشہ ٹو ٹ گئے تو پو رے ملک میں طو فان اٹھا دیا گیا ۔ہمار ے 62کارکنا ن شہید کر دیئے گئے جو کبھی بھی واپس نہیں آسکتے آپ کی کھڑ کیاں دروازے دو بار ہ لگ سکتے ہیں۔جو کچھ ہوا وہ نہیں ہو نا چاہئے تھا ، لیکن میں یہ کہتا ہوں جو ہما رے ساتھ ہو رہا ہے وہ بھی نہیں ہو نا چاہئے ۔ہم پا کستان کی سلامتی پر یقین رکھتے ہیں۔ہماری دعا ہے کہ پا کستان قائم و دائم رہے ۔میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ عزیز آبادی نے مزید کہا کہ آفتاب احمد کو کتنے بر ے طر یقے سے شہید کیا گیا ۔اس کے جسموں پر زخم آپ نے نہیں دیکھے ۔مجھے بتا ئیں اس کے قاتل کہاں ہیں ؟ کون بو ل رہا ہے ماوررائے عدالت قتل کیخلاف ؟ ٹا ک شو ز میں ہمیں دہشت گر د ،نجا نے کیا کچھ قرار دیا جا تا ہے ۔کیا آپ لوگوں کو ہماری ما وٴں کی آہیں نظر نہیں آتی ؟ وہ رو رہی ہیں، ان کے بچے کون لا کر دے گا جو دو دو سال سے لا پتہ ہیں ۔دھرنے میں پو ری د نیا نے دیکھا کے کہ عمران خان نے کنٹینر پر چڑھ کر بو لا تھا اپنے کارکنان کو کہ حملہ کر دو ۔
تازہ ترین