• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن : مذاکرات پھر ناکام،سرحدی تجارت معطل، درجنوں پاکستانی زیرحراست ،سرحد کھولنے کا فیصلہ حکا م کرینگے، پاکستان

چمن(نامہ نگار) چمن بارڈر پر باب دوستی  بند ہونے سے دونوں جانب مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد بے نتیجہ ثابت ہوا۔  افغان فورسز نے درجنوں پاکستانی حراست میں لے لئے۔ تفصیلا ت کے مطابق پانچ روز قبل سرحد پار افغانستان کی حدود میں بعض بھارت نواز افغانیوں کی جانب سے پاکستان مخا لف مظاہرے میں پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کے خلاف پاکستانی فورسز کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث پاک افغان فرینڈ  شپ گیٹ بھی چوتھے روز بند رہا جس کے باعث ہر قسم کی دوطرفہ تجارت معطل ہے پیر کو ایک بار پھر افغان حکام کی خواہش پر باب دوستی پر پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں دونوں ممالک کے سرحدی فورسز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ فلیگ میٹنگ میں کئی گھنٹوں تک سرحد کی بندش اور دوبارہ کھولنے سے متعلق طویل بحث ومبا حثہ ہوا فلیگ میٹنگ میں افغان حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چونکہ اٹھارہ اگست کو افغانستان کا ہوم استقلا ل منایا جا رہا تھا کہ اس دوران پاکستانی قبائلیوں کی جانب سے بھارت مخالف مظاہرہ باب دوستی پر منعقد کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا اس لئے اشتعال انگیزی پیدا ہو گئی ۔
تازہ ترین