راولپنڈی میں 3 معذور بہن بھائیوں پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے 1 بھائی اور 1 بہن جاں بحق جبکہ 1 بہن زخمی ہو گئی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ پڑوسیوں سے معمولی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزم احتشام کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی۔