• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’شادی سے انکار پر مجھے اور والدہ کو قتل کی دھمکی دی گئی‘: 13 سالہ لڑکی نے زبردستی شادی کا مقدمہ درج کرا دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سوات میں لڑکی  کی کم عمری میں شادی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ تھانہ خوازہ خیلہ میں 13 سالہ لڑکی کی شادی کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ لڑکی اور اس کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مدعیہ نے بیان میں کہا ہے کہ میرے والد نے 3 ماہ قبل 1 شخص سے زبردستی نکاح کر وایا تھا۔

مدعی لڑکی کا کہنا ہے کہ میرے انکار پر میری والدہ اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے والد اور  شوہر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید