سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر میں تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں ڈاکٹر رب نواز کلوڑ،ایوب فاروقی، عبدالرب ہاشمی نے اپنے وکیل ظہیر بابر کی معرفت متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی عائد کرنے کے لئے فرسٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت میں درخواست دائر کردی،عدالت نے 26 اگست کو الطاف حسین کو طلب کرلیا۔ درخواست میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیو ایم ملک دشمن جماعت ہے جس کے رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج کرکے جماعت پر فوری پابندی عائد کی جائے۔فرسٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے درخواست منظور کرتے ہوئے متحدہ کے قائد الطاف حسین کو 26اگست کو پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کردیا۔