• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیوایم سیاست کرنا چاہتی ہے تو الطاف حسین کو اپنا قائد نہ کہے،خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایم کیوایم سیاست کرنا چاہتی ہے تو  الطاف حسین کو اپنا قائد نہ کہے۔جیو نیوز کے مطابق وزیر دفاع  نے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ ایم کیو ایم اسٹیبلشمنٹ کا حصہ رہی ہے،ایم کیوایم کی حب الوطنی کی سیاست وفاقی حکومت کےلیے بہت اہم ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی پشیمانیاں اور استعفے تو چلتے رہتے ہیں،ایم کیو ایم کے ووٹرزاورحامیوں کی حب الوطنی پر کبھی شک نہیں کیا گیا،ایم کیوایم ایک حقیقی ووٹ بینک حاصل کرنے والی جماعت ہے، قائد ایم کیوایم نے تسلسل کے ساتھ ملک کے خلاف باتیں کی ہیں،قائد ایم کیوایم کی ذہنی حالت ٹھیک ہونے کی بات بھی پرانی ہے،قائد ایم کیوایم ایسی باتیں 14، 15 سال سے کررہے ہیں۔
تازہ ترین