• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی قیادت کو پابندِ سلاسل کرنے سے عوامی بے چینی میں مزید اضافہ ہوگا، اسداللّٰہ بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو ریاستی حصار میں نظر بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی قیادت کو پابندِ سلاسل کرنے اور سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالنے سے ملک میں سیاسی کشیدگی اور عوامی بے چینی میں مزید اضافہ ہوگا، انھوں نے کہا کہ حکومت اور مقتدر حلقوں کو ہوش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی تصادم اور محاذ آرائی کے بجائے جمہوری رویہ اختیار کرنا چاہیے، ”لڑاواور حکومت کرو“ کی پالیسی کسی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔