کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں سابق ایس ایچ او شعیب عرف شوٹر کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیج دیا، سابق ایس ایچ او شعیب عرف شوٹر پیش ہوئے، عدالت نے گواہان کو دھمکیاں دینے پر ملزم شعیب عرف شوٹر کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا، ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا، عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ شعیب شوٹر کے خلاف دھمکیاں دینے کاالزام ثابت ہوا ہے، ملزم نے ضمانت کا غلط استعمال کر کے گواہاں کو ہراساں کیا۔