• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کااستعمال زندگی کیلئے زہر قاتل ہے ‘ الطاف حسین

سرگودھا(نمائندہ جنگ )ڈی او سی الطاف حسین انصاری نے ڈی سی او آفس میں ضلعی انسداد منشیات کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کااستعمال انسانی زندگی کیلئے زہر قاتل ہے ۔ منشیات کاعادی ایک انسان پورے خاندان کی تباہی کاباعث بنتا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت سطح کے ساتھ ساتھ ہر شہری منشیات کے خلاف بھر پور کردار ادا کرے تاکہ ہم صحت مند معاشرہ کی تشکیل کو یقینی بنا سکیں۔انہوں نے محکمہ صحت او ردیگر اداروں کو میڈیکل سٹور پر نشہ آور ادویات کی فروخت کیخلاف منظم مہم شروع کرنیکی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلاس میں محکمہ پولیس نے گزشتہ ماہ منشیات کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کی۔
تازہ ترین