• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ ٹینری زون آلودگی کا موجب بنے گی، انسانی زندگیو ں کیلئے زہرقاتل ہوگا

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) نہر کے کنارے قائم  کیا جانے والا  سیالکوٹ ٹینری زون ماحولیاتی اور فضائی آلودگی کا موجب بنے گا کیونکہ چمڑے کی صفائی کے عمل میں استعمال ہو نے والے کیمیکل کو بعد ازاں ضائع کیا جائے گا جو ٹینری زون کے ساتھ بہنے والی نہر کے پانی کو آلودہ کرنے کے ساتھ فضائی آلودگی کا موجب بنے گا۔ جوکہ انسانی زندگی کے ساتھ ساتھ حیوانی اور نباتاتی زندگیو ں کے لئے بھی زہرقاتل کے مترادف ہو گا یادرہے کہ دریائے چناب سے نکلنے والی نہروں میں آلودگی کے باعث آبی حیات ختم ہوچکی ہیں مگر متعلقہ حکام اس جانب توجہ نہیں دے رہے۔ اس سلسلہ میں رابطہ پر ٹینری زون کے پراجیکٹ منیجر نے بتایا کہ چمڑے کی رنگائی اور دھلائی میں استعمال ہونے والے کیمیکل کو ضائع کرنے کے لئے لینڈ فل سائیڈ کے تحت زمین کو سیل کریں گے اور یہ طریقہ کار جیو  ممبراین  کے  تحت مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فاضل مادوں کو جلانے کے لئے 45کنال زمین کا ٹکڑا حاصل کیا گیا ہے جہاں جلانے کے بعد بچنے والے مواد کو زمین میں دبا ددیا جائے گا۔
تازہ ترین