• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان اوربہاولپور سمیت پنجاب کے 6 بڑے شہروں میں 44ارب سیف سٹی پروگرام کا آ غا ز

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب کے 6بڑے شہروں میں 44ارب روپے کی لاگت سے  سیف سٹی پروگرام کا آ غا ز کیا جا رہا ہے۔ جس سے لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ،ملتان اوربہاولپور کی سکیورٹی کوجدید خطوط پر استوار کر دیا جائے گا،۔ پہلے مرحلے میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تحت لاہور میں 13ارب روپے کی لاگت سے جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے نگرانی کے ایک جامع نظام پر عملدرآمد کی شروعات ہو چکی ہیں، جسے جون2017ء تک مکمل کر لیا جائے گا،جبکہ دیگر 5شہروں میں یہ منصوبہ دسمبر 2017ء تک مکمل ہو جائے گا،ذرائع کے مطابق منصوبہ کے مکمل ہو جانے کے بعدتمام شہروں کا جدید ترین سکیورٹی آلات کے ذریعے نگرانی کا عمل شروع ہو جائے گا،اس سلسلے میں کنٹرول رومز کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
تازہ ترین