ملتان(پ ر) ملتان پریس کلب کی مجلس عاملہ کا صدر شکیل انجم کی صدارت میں پریس کلب کے ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صحافی کالونی کے حوالے سے ہونیوالی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں الیکشن کمیٹی سمیت دیگر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ صحافی کالونی کے حوالے سے فیس بک ،وٹس ایپ اور ایس ایم ایس یا پمفلٹ کے ذریعے پروپیگنڈہ کرنے اور عدالت کے ذریعے رکاوٹ بننے والوں کا پریس کلب میں داخلہ بند کر کے اس کی رکنیت منسوخ کر دی جائیگی۔ آخر میں میڈیا پر ہونیوالے حملوں اور سانحہ کوئٹہ پر شدید مذمت کی گئی اور شہید ہونیوالوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔