لاہور(نمائندہ جنگ) عالمی انجمن خدام الدین کے امیر اور جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا محمد اجمل قادری نے الطاف حسین کی پاکستان کی قومی سلامتی کے خلاف ہرزہ سرائی اور اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ معافی مانگنے یا معذرت کرلینے سے ختم نہیں ہوگا،آئین کے مطابق الطاف حسین کے خلاف کارروائی کی جائے۔