لاہور(نمائندہ جنگ) الطاف حسین نے پاکستان کو مردہ باد کہہ کر اپنی سیاست ختم کرلی ہے۔پاکستان مردہ باد کہنے والے جان لیں پاکستان قیامت کی صبح تک زندہ باد رہے گا۔ ایم کیو ایم کے محب وطن کارکنان اب الطاف حسین کو الوداع کہہ دیں ۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمدطاہر محمود اشرفی،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا ایوب صفدر،مولانا عبدالحمید وٹونے اپنے ایک بیان میں کہی۔