• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس نے الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے عدالت میں جانے کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد پولیس نے پاکستان کےخلاف ہرزہ سرائی کے مرتکب ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کےخلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے درخواست گزار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں عدالت میں22 اے کی درخواست دائر کرے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن طارق امین نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی پر تھانہ کراچی کمپنی  میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دی۔ایس ایچ او نے مشورہ دیا کہ پولیس کے پاس پہلے ہی بہت کام ہیں آپ عدالت جائیں۔  
تازہ ترین