ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ ملتان نے عوامی تحریک کی ریلی میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے ،یہ فیصلہ گزشتہ روز ہونے والے پارٹی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت جنرل سیکرٹری سلطان محمود نے کی ، اجلاس میں ڈاکٹر ضمیر حسین شاہ ، محمد شفیق قریشی ، محمد اختر بھٹہ ، محمد اقبال خان ، سید محمد اعظم ، رانا محمد نعمان ، محمد اقبال ڈوگر ، رانا محمد رمضان نے شرکت کی ، سلطان محمود ملک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور پرویز مشرف کے خلاف مقدمات کو جھوٹا قرار دیتے ہو ئے فوراً ختم کرنے اورایم کیوایم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ۔