فیصل آباد ( خبر نگارخصوصی )مرکزی صدر کلاتھ بورڈ انجمن تاجران ٹاٹا بازار فیکٹری ایریا حاجی شمشاد علی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی طرف سے پاکستان مخالف نعرے لگوانے اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کی طرف سے میڈیا ہاؤسز کے اندر گھس کر حملہ ، توڑ پھوڑ اور قیمتی سامان کو نقصان پہنچانے کی شدید مذ مت کر تے ہیں ۔ ایک طرف پاکستان مخالف تقریر کر کے کروڑوں پاکستانیوں کی دل آزاری کی ہے جو ناقابل معافی ہے تو دوسری طرف میڈیا پر حملہ کرکے اپنی دھونس جمانے کی کوشش کی ہے۔میڈیا ہاؤسز پر حملہ آزادئ صحافت پر حملہ ہے۔