صوابی ( نمائندہ جنگ ) صوابی پولیس نے دور دراز علاقہ ملک آباد میں ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران پریشر ککر میں خطرناک بم مواد برآمد کر کے علاقہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا جبکہ 30 مشکوک افراد گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سماج دشمن ، جرائم پیشہ عناصر د شدت پسندوں کے خلاف علاقہ گدون ملک آباد میں ڈی ایس پی سرکل ٹوپی اعجاز خان آبازئی کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او گدون لیاقت شاہ خان بمع بھاری نفری پولیس ،ایلیٹ فورس،آر آر ایف ،سنیفر ڈاگ سکواڈ و دیگر بھاری نفری پولیس نے علاقہ ملک آباد و دیگر ملحقہ حساس بانڈہ جات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران خفیہ اطلاع پر پریشر ککر میں کئی کلو خطرناک بارودی مواد پایا گیا جس میں کیل ،چھریا ،پتریا دیگر جان لیوا وزار موجود تھے ،جس کوبی ڈی ایس سکواڈ نے انتہائی مہارت کے ساتھ ناکارہ بنا کر علاقہ کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا ،دوران سرچ اپریشن پورے علاقے میں چھاپوں میں 30مشکوک افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3عدد پستول و کارتوس برآمد کرلئے گئے،مشکوک افراد کی تفتیش جاری ہے۔