• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراقی عوام گوریلا جنگ کے لیے منظّم ہوں ، ایمن الظواہری

People Of Iraq Prepare Themselves For Gorilla Warfare Aiman Alzawahri
القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے اپنی ایک نئی ویڈیو میں عراق کے مخصوص مسلک کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ داعش تنظیم کے ہزیمت سے دوچار ہونے کی صورت میں وہ ایک طویل گوریلا جنگ کے لیے پھر سے خود کو منظم کریں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں الظواہری کا کہنا تھا کہ عراقیوں پر لازم ہے کہ وہ صرف شہروں کےعراقی فوج کے ہاتھوں میں چلے جانے پر ہار نہ مانیں بلکہ وہ ایک طویل گوریلا جنگ کے لیے اپنی تنظیم نو کریں ۔

اس طرح وہ اپنے علاقوں میں نئے صفوی صلیبی قبضے کو شکست دے دوچار کریں۔واضح رہے کہ عراقی فوج کو داعش تنظیم کے خلاف لڑائی میں ایران اور امریکا کے زیرقیادت فوجی اتحاد کی مدد حاصل ہے۔
تازہ ترین