• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی،اہل سنت کے دو رہنمائوں کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

صوابی( نمائندہ جنگ )تنظیم نوجوانان اہل سنت ضلع صوابی نے  امن چوک صوابی میں گذشتہ روز پشاور میں اہل سنت کے دو رہنمائوں شیخ الا سلام غلام حضرت سیفی اور خواجہ محمد حضرت سیفی کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے ان علماء کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کر دار تک پہنچانے کا مطالبہ کیااور کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اہل سنت پاکستان کی ایک خاموش اور پُر امن تنظیم ہے لہٰذا ہماری شرافت کو بزدلی نہ سمجھا جائے اور اس واقعہ کی  جدید سائنسی بنیادوں پر جلد از جلد تحقیقات کرائی جائے احتجاجی مظاہرے سے امیر تنظیم نوجوانان اہل سنت صاحبزادہ علامہ مسرور احمد سیفی، پیر طریقت حضرت نور اکبر جنرل سیکرٹری ،ضلعی صدر قاری سید محمد شاہ اور تحصیل امیر حاجی اورنگزیب نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے مذکورہ مطالبات پر عمل نہیں کیا تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دینگے جس کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی لہذا حکومت علماء کرام کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
تازہ ترین