صوابی( نمائندہ جنگ) انبار ضلع صوابی میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ عنایت الرحمن سکنہ انبار نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بھائیہدایت الرحمن کے ساتھ جارہے تھے کہ اس موقع پر کامران نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی ہدایت الرحمن جاں بحق ہو گیا جب کہ زاہد الرحمن زخمی ہو گیا۔ رپورٹ میں وجہ قتل چند یوم قبل زبانی تکرار بیان کی ہے چھوٹالاہور پولیس نے مبینہ ملزم کامران کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے