کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا سرپرست اعلیٰ عاشق اچکزئی حاجی نصرالدین کاکڑ عین الدین ترین ملک محئی الدین لہڑی حاجی موسیٰ خان ترین غلام مہدی ہزارہ یعقوب شاہ کاکڑ محمد حسین ہزارہ ایگزیکٹو چیئرمین حاجی فاروق شاہوانی حاجی ولی یوسفزئی راج کمار میر اکرم بنگلزئی نصراللہ شاہوانی سید شہاب الدین آغا سید حیدر آغا کونسلر محمد حسین حاجی محمد اسلم ترین سردار نعمت اللہ سلیمانخیل خان کاکڑ ودیگر عہدیداروں نےبیان میں چمن شہر اور اطراف میں بگڑتی ہوئی صورتحال پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے صوبائی حکمت ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنےوالے ادارہ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے انہوںنے کہا کہ سرحدی شہر چمن جیسے پرامن علاقے میں آئےروز ڈکیتیاں اغواء برائے تاوان گھروں کو لوٹنا روز کا معمول بن چکا ہے اور تاجر برادری پرسکون ماحول میں کاروبار سے محروم ہوگئی ہے ایک طرف مہاجرین کے نکالنے کی افواہوں سے اور دوسری طرف غیر موافق حالات کی وجہ سے تاجر برادری پر کاروبار کے دروازے بند ہوگئے ہیں اور تاجر برادری لیبر کی تنخواہیں اور دکانوں اور ہوٹلوں کے کرائے اداکرنے کیلئے سرگرداں رہتی ہے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ چمن واطراف کی حالت بلاتاخیر پرامن بنانے کیلئے اپنا کردارادا کرے۔