• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان عوامی تحریک کا آج ملتان میں قصاص مارچ اور دھرنا ہوگا

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کی تحریک قصاص کے سلسلے میں آج ملتان میں نواں شہر چوک پر میدان لگے گا،سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کا قصاص لینے کیلئے شروع کی گئی تحریک قصاص مارچ و دھرنا گھنٹہ گھر چوک سے شروع ہوکر نواں شہر چوک پر اختتام پذیرہوگا،جہاں پر قائدین دھرنے سے خطاب کریں گے،احتجاجی مارچ کی قیادت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا،پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور،صوبائی صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ،مرکزی رہنما راجہ زاہد محمود،انجینئر رفیق نجم،سردارشاکرمزاری اور ڈاکٹر زبیراے خان کریں گے،مارچ اور دھرنے میں پاکستان پیپلز پارٹی،تحریک انصاف،جماعت اسلامی،مجلس وحدت المسلمین،آل پاکستان مسلم لیگ،شیعہ علماء کونسل،پاکستان سنی تحریک،تحریک بقائے اسلام،مرکزی جماعت اہلسنت،پاکستان مسلم لیگ ق،عوامی راج پارٹی،سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے علاوہ سکھ،ہندو اور عیسائی رہنما بھی شرکت کریں گے، دھرنے سے مرکزی و صوبائی قائدین کے علاوہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری ویڈیولنک کے ذریعے خصوصی خطاب کریں گے ۔
تازہ ترین