مردان( ایم بشیرعادل) لوندخوڑ میں چھ سالہ بچی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے جرم کا اعتراف کرلیا،ملزمان کو جیل منتقل کردیاگیا چند دن قبل لوندخوڑ کے علاقہ سالاک کی رہائشی چھ سالہ بچی شب نور دختر لطیف خان کو مبینہ ملزمان نے طاہر باچہ ولد نور حیدر اور وسیم ولد الف خان کو گرفتارکرلیا جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کی تین دنجسمانی ریمانڈ دیاتھا جس کے خاتمے پر دونوں کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جہاں ملزم طاہرباچہ نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ بچی شب نور مجھے پسند تھی اور اس کے والدین مجھے رشتہ دینے سے انکاری تھے جس کا مجھے رنج تھا اور میں نے موقع پا کر اسے قتل کر دیا اور نعش بوری میں بند کر کے موٹر سائیکل پر کڑکوڑ بابا (کٹی گڑھی خوڑ) میں پھینک دیا یادرہے کہ پولیس نے اس کیس کے ملزمان کو ٹریس کرکے ان کی نشاندہی پر مقامی خوڑ سے بچی کی بوری بند لاش برآمد کرلی تھی اورتین روز ہ حراست کے دوران تفتیشی ٹیم نے نہایت حکمت عملی سے تفتیش کی۔