ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے پاکستان عوامی تحریک کے عشائیہ میں مرکزی رہنما عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور اور شیخ رشید سے ملاقات کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تحریک قصاص یا پاکستان میں نظام کی تبدیلی کےلئےتحت لاہور کے فرسودہ نظام اور لاہور برانڈبیورکریسی نظام کا خاتمہ کرنا ہوگاعوامی تحریک ،عوامی مسلم لیگ ،پی ٹی آئی سمیت حزب اختلاف کی جماعتیں جب تک سات کرڑور سرائیکیوں کے حقوق کی حمایت نہیں کریں گی تو سرائیکی عوام کی حمایت بھی انہیں نہیں ملے گی اور سرائیکی وسیب کی حمایت کے بغیر کوئی بھی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی متوازن جمہوری پاکستان کا قیام تمام مسائل کا حل ہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سرائیکی خطے کے عوام جاگیرداروں کی بجائے سرائیکی کازکو ووٹ دیں جس سے تحریک کو مزیدتقویت مل سکتی ہے عوام نے سرائیکی صوبہ بنانا ہے لاہور برانڈ بیورکریسی خود غرض اور مفاد پرست ہے اپنے ذاتی مفاد کے لئے میاں بردارن کادم چھلا بنی ہوئی ہے صرف سندھ میں احتساب ہورہاہے پنجاب کو استثنٰی حاصل ہے، خرم نواز گنڈا پور نے خواجہ غلام فرید کوریجہ کو مشورہ دیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کا دورہ کریں اور ڈیرہ جات کی عوام سرائیکی صوبہ کے مسئلے پر کافی بیدارہے اس موقع پر ایس کیو آئی رہنما خادم حُسین ڈھولن شریف لغاری ،عبدالحی چانڈیہ ،امین خان میرانی ،خلیل چنگوانی ،غلام فرید لغاری ،مہر خان چنگوانی ،منظور حُسین جتوئی ،فیض کریم ،اجمل کھکھ بھی موجود تھے ۔