23 اگست کو متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائی وفاق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حکم پر عمل میں آئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی گرفتاری کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ کیا تھا، وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ کی گفتگو میں فاروق ستار کی رہائی پر اتفاق ہوا ۔