• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ ، بچہ اغوا کرنیکی کوشش ناکام، ورثاء کا احتجاج

ٹھٹھہ (نامہ نگار)  آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم 12 سالہ عدیل ولد شکیل احمد بہرانی اسکول سے چھٹی کے بعد گھر لوٹ رہا تھا کہ ایک نقاب پوش ملزم نے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم بچے کی چیخ و پکار کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ بچے کے مطابق وہ اسکول سے گھر لوٹ رہا تھا کہ کرسچن کالونی کے مقام پر بغیر نمبر پلیٹ کی ہائی روف میں سوار پینٹ شرٹ پہنے ہوئے ایک نقاب پوش ملزم نے اسے زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی تاہم اس کے چیخنے چلانے کے بعد ملزم گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔ دوسری جانب بچے کے ورثاء نے پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بچوں کے اغوا میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ 
تازہ ترین