کوئٹہ (آئی این پی )پاک افغان سرحدی شہرچمن بارڈر پر باب دوستی کی بندش پرپاک افغان فورسز کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے ہفتے کو دسویں روز بھی باب دوستی ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بندجبکہ تجارتی سرگرمیاں بھی معطل رہیں ۔باب دوستی کی بندش کے سبب نیٹو سپلائی،ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہرقسم کی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت بھی معطل ہے ۔سرحد کے دونوں جانب سیکڑوں شہری بھی پھنس گئے ہیں۔ سیکڑوں مال بردار ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ 10دنوں سے نیٹو سپلائی بھی بند ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ باب دوستی کھولنے سے متعلق فیصلہ پاک افغان اعلی حکام ہی کریں گے۔