بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)علاج کے علاوہ انسانی اعضاء کے نکالنے اور ٹرانسپلانٹیشن کرنے پر سخت ممانعت ہے اور حکومت پنجاب کی وضع کردہ پالیسی پر موثر عملدرآمد کے نتیجہ میں بہاول پور ڈویژن میں غیر قانونی طور پر انسانی اعضا کی ٹرانسپلانٹیشن کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔ یہ بات محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن(ر) ثاقب ظفر کی زیر صدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں بتائی۔اس موقع پر پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اجلال حیدر رضوی، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شاہد خلیق، ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر راؤ جاوید اختر، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عزیز، ڈاکٹر شفقت تبسم، ڈاکٹر جاوید اقبال،ڈاکٹر شمشاد کاظمی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ انسانی اعضاء کی غیر قانونی طریقہ سے ٹرانسپلانٹیشن کرنا جرم ہے۔