ملتان(نمائندگان جنگ)رحیم یار خان سمیت دیگر شہروں میں ہونیوالے حادثات میں 2 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے ۔زیادہ ہلاکتیں موٹر سائیکل حادثات میں ہو ئیں ،ہلاک ہونیوالوں میں مریم ،عمران،رضیہ،عمیر شاہ، محمدالطاف، گل محمد، حشمت علی ، فقیر محمد، شاہ نواز ، عدنان شامل ہیں تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی گاؤ ں 10/A-Hکے قریب ایک تیز رفتار جیپ نے مو ٹر سائیکل کو ٹکر ما ر دی جس سے مو ٹر سائیکل پر سوا ر خاتو ن مریم بی بی مو قع پر ہلا ک ہو گئی جبکہ اسکا ساتھی حبیب احمد زخمی ہو گیا ،فقیروالی کے نواحی گاؤں 123 سکس آر اضافی بستی کا رہائشی عمران موٹر سائیکل پر ہائی وے روڈ پر جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی گدھا ریڑی سے ٹکرا گیا عمران نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور ریڑی مالک زخمی ہو گیاقلعہ ڈراور میں رضیہ بی بی زوجہ سجاد حسین سکنہ 68اے بی کالونی اپنے بھتجے ناظم حسین ولد نذر کے ساتھ موٹر سایکل پر یزمان جارہے تھے جب 113ڈی این بی چیمہ چوک کے قریب پہنچے تو اچانک موٹر سائیکل ایک گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں رضیہ بی بی شدید زخمی ہوگئی ۔جس کو آر ایچ سی ہیڈراجکاں پہنچایا گیا تو وہ راستے میں دم توڑ گئی۔ ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی علاقہ پیر حاجن شیر دربار چک 126دس آر کا رہائشی نوجوان عمیر اظہر شاہ ولد اظہر حسین شاہ پ پر گزشتہ رات خانیوال جارہا تھا کہ اڈاپرویز والا خانیوال جہانیاں روڈ پر تیز رفتار ٹرالر اور جیپ میں تصادم ہوگیا،تصادم کے نتیجہ میں ٹھٹھہ صادق آباد کا رہائشی نوجوان عمیراظہر شاہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا،جبکہ حادثہ میں جیپ مکمل تباہ ہوگئی،جاں بحق نوجوان عمیراظہر شاہ کی نمازجنازہ آبائی علاقہ پیر حاجن شیر دربارمیں اداکی گئی،عمیر اظہر شاہ کو نمازجنازہ اداکرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیارحیم یارخان میں موضلع تھلواڑی کے نزدیک تیزر فتاری کے باعث موٹر سائیکل کا بریک کالیدرٹائر میں ٹوٹ کر پھنسگیا جس سے موٹر سائیکل بے قابو ہوکر پھسل سڑک پر پھسل گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد الطاف اور گل محمد موقع پر ہی دم توڑگئے۔ دوسرا حادثہ مسلم کالونی کے رہائشی60سالہ حشمت علی کے ساتھ پیش آیا،تیسرا حادثہ کوٹ سبزل کے رہائشی 55سالہ فقیر محمد کے ساتھ پیش آیا جو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدید زخمی ہوگیاجبکہ چوتھا حادثہ مسلم چوک کے رہائشی18سالہ نوجوان شاہ نواز کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر دوستوں کو ملنے جارہاتھا کہ اسی دوران تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرایا،جبکہ سخی سرور روڈ ڈی جی کینال کے نزدیک تیز رفتار ٹرک جو کہ سخی سرور سے آرہا تھا کے ڈرائیور نے غفلت اور لا پرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ، ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار عدنان ، ظفر ، محمد حسین اور پانچ سالہ بچہ عقیل اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ ٹرک ڈرائیور نے انہیں ٹکر ماری جس کے نتیجے میں عدنان نامی شخص موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر اشخاص شدید زخمی جنہیں طبی امداد پہنچانے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ کے سامنے کھڑ کر منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش قرار دی جا رہی ہے پولیس تھانہ گدائی نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ۔