اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئیسکو نے راولپنڈی کے صارفین کے بلوں کی مقررہ تاریخ 26اگست سے بڑھا کر 29اگست کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں بینک ڈکیتی کی واردات کے باعث جو صارفین جمعہ اور ہفتہ کو بجلی کے بل جمع نہیں کروا سکے وہ اب پیر 29اگست تک بغیر جرمانہ اپنے بل جمع کروا سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس ضمن میں راولپنڈی شہر کے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ صارفین اپنے متعلقہ سب ڈویژنل آفس سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔