چمن بارڈر پر باب دوستی آج دسویں روز بھی بند ہونے سے پاک افغان دوطرفہ تجارت اور ہر قسم کی آمدورفت بھی معطل ہے۔
چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی کھولنے سے متعلق سرحدی فورسز کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہونے کی وجہ سے سرحد آج دسویں روز بھی بند ہے ، باب دوستی کھولنے سے متعلق سرحدی فورسز کے درمیان دوبارہ کوئی باضابطہ رابطہ بھی نہیں ہو سکا ہے۔
باب دوستی کی بندش سے نیٹو سپلائی،ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہرقسم کی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت بھی معطل ہے ، سرحد کے دونوں جانب سیکڑوں شہری بھی پھنس گئے ہیں۔
سیکڑوں مال بردار ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ باب دوستی کھولنے سے متعلق فیصلہ پاک افغان اعلیٰ حکام ہی کریں گے۔