ڈیرہ غازی خان (نمائندہ جنگ) چھوٹو گینگ کے سر غنہ غلام رسول عرف چھوٹو کو دیگر پندرہ ساتھیوں خالد عرف خالدی کجلانی ،اسحاق چنگوانی ، دین اللہ ، نادر ، غلام حیدر ، حاکم ، جمعہ ، راشد ، بہرام ، بشیر ، رزاق ، ماجد ، بھولا ، قاسم وغیرہ کو 25روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو نے پر انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں ڈیرہ غازیخان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں آج پیش کیا جائے گا واضح رہے کہ خصوصی عدالت کے جج وجاہت حسین خان کے چھٹی پر ہو نے کی وجہ سے ڈیوٹی جج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یونس لاڑ کی عدالت میں پیش کیا گیاتھا جس پرعدالت نے پولیس کی استدعا پر غلام رسول سمیت دیگر ملزمان کے ریمانڈ میں مزید 25روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو دوبارہ 29اگست کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھاآج جسمانی ریمانڈ مکمل ہو نے پر چھوٹو گینگ کے سر غنہ غلام رسول عرف چھوٹو سمیت 16ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں آج پیش کیا جائے گا