اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے الطاف حسین کو غدار قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پارٹی کے فوکل پرسن شیخ احسن الدین کا کہنا ہے کہ الطاف حسین ایک غدار ہے جس نے نہ صرف ملک دشمنی کی انتہائی کر دی ہے بلکہ مودی کی شہہ پر کشمیر جہاں بھارت بری طرح پھنس چکا ہے ، ان کے عزائم کو پورا کرنے کے لئے اپنے ہی ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے ایم کیو ایم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ شیخ احسن الدین نے کہا کہ الطاف حسین اور فاروق ستار ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور پارٹی بچانے کے لئے ملی بھگت سے کارروائی کی جا رہی ہے جو صریحاً پاکستان دشمنی پر مبنی ہے۔