ملتان(سٹاف رپورٹر)چیئرمین یوسی 11وامیدوار ڈپٹی میئر چوہدری محمد اسلم ہمایوں ، ضلعی صدر لیبرونگ منیر لنگاہ ، سٹی نائب صدر مسعود قریشی ، سٹی جوائنٹ سیکرٹری مشتاق کھوکھر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قادری اور عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اورجمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں ۔ مگر انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ شیخ رشید کو نواز شریف فوبیاہوگیا ہے ۔شیخ رشید ،میاں نواز شریف کی مقبولیت سے سخت خائف ہیں۔مسلم لیگ ن کامیابی پالیسیوں کے باعث ملک کی سب سے مقبول جماعت بن چکی ہے ۔ عوام نے دھرنا پارٹیوں کو مسترد کردیا ہے ۔عمران خان سیاسی طور پر نابلد ہیں۔انہیں گھر بیٹھ جانا چاہئے نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا