• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھول پودے لگانے کے ساتھ اُنکی آبیاری اور حفاظت بھی کی جائے‘ سنیٹر طلحہ محمود

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹ کی کابینہ ڈویژن قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سنیٹر طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ پھول انسانی زندگی پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں‘ زیادہ سے زیادہ پھول لگانے سے اعصابی اور ذہنی دبائو ختم اور پیدا شدہ مشکلات دور ہو سکتی ہیں۔ وہ اتوار کو بھوربن میں نیشنل ہارٹیکلچر سوسائٹی کے زیراہتمام قومی فلاور شو کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ سنیٹر طلحہ محمود نے زور دیا کہ عوام پھول اور پودے لگانے کے ساتھ اُنکی آبیاری اور حفاظت پر بھی توجہ دیں‘ کیونکہ درخت اور پھول زمین کا زیور ہیں۔ پھولوں کی حفاظت کیلئے سول سوسائٹی میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے تمام سیکٹرز کی گرین بیلٹس کو پھولوں سے آراستہ کیا جائے۔ سنیٹر طلحہ محمود نے یقین دلایا کہ وہ اسلام آباد کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کی کاوشوں میں ہرممکن تعاون کرینگے۔ اُنہوں نے فلاور شو میں بہترین کارکردگی کے حامل افراد میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔  
تازہ ترین