• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین کیخلاف کارروائی ضروری ہے ملک دشمن نعرے قبول نہیں، ڈاکٹر شفقت حسین

راولپنڈی( جنگ نیوز )شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا اچھا اقدام ہے۔ الطاف حسین کیخلاف کارروائی ضروری ہے پاکستان کیخلاف کسی کو بولنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے رہنماء ڈپٹی میئر کیلئے ٹکٹ کے امیدوار ڈاکٹر شفقت حسین ملک نے یونین کونسل 5ڈھوک حسو میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر شفقت نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے جرات مندانہ اقدامات اٹھائے ہیں جن میں شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق بھی شامل ہے جس سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والوں کا راستہ روکا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن نعرے کسی صورت قبول نہیں اور نہ ہی پاکستان کیخلاف کسی کی باتوں کو برداشت کیا جاسکتا ہے، الطاف حسین ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں ان پر پابندی ملک کے مفاد میں ہے۔
تازہ ترین