• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین کے مسئلہ پرسیاسی حل نکالنے کی ضرورت ہے، ویژنری فورم

 لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان کی سالمیت اور بقاء کیلئے الطاف حسین کے مسئلے پر فوجی ایکشن کے ساتھ ساتھ سیاسی حل بھی فوری طور پر نکالنے کی اشد ضرورت ہے۔ ہم الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف بیان بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور انکے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار  پاکستان ویژنری فورم کے زیر اہتمام ہونیوالی 55 ویں کانفرنس کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا جن میں سابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر ایس ایم ظفر، سابق وزیر مملکت قیوم نظامی، زرعی سائنسدان ڈاکٹر محمد صادق، سابق آڈیٹر جنرل پنجاب جمیل بھٹی، سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو میجر شبیر احمد، ڈاکٹر حسیب اللہ، جمیل گشکوری، انجینئیر عبدالمجید خان، محمودالرحمن چغتائی، پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ، سلمان عابد،  محمد عظیم، یعقوب چودھری، خا لد سلیم، ڈاکٹر اکرام کوشل اور میجر خالد نصر شامل تھے۔ قررین نے کہا کہ سابق آمروں نے اپنے سیاسی مفادات کے تحت پیپلز پارٹی کا زور توڑنے کیلئے الطاف حسین کو مسلط کردیا جسکا خمیازہ آج پاکستان بھگت رہا ہے ۔ تمام سیاسی و عسکری قیادتوں کو ملک دشمن پالیسیوں سے ہمیشہ چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ایسے تمام پاکستان دشمن عناصر جن کے اندرونی وبیرونی ایجنٹوں سے رابطے ہیں انکو بے نقاب کر کے انکے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے۔ ڈاکٹر محمد صادق نے کہا کہ انتخابی نظام ایسا ہونا چاہئے کہ چھوٹی علاقائی سیاسی جماعتیں حکومتوں کو نہ تو ڈکٹیٹ کر سکیں اور نہ ہی بلیک میل کرسکیں جیسا کہ ماضی میں ہوتا رہا ہے اور اب بھی ہو رہا ہے۔          
تازہ ترین