ٹھٹھہ(نامہ نگار) اونگر کے قریب ٹھٹھہ، حیدرآباد قومی شاہراہ پر پک اپ الٹنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا شخص سانپہ موری کا رہائشی قادر شاہ حیدرآباد کے ایک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا متوفی کی لاش کو گاؤں لایا گیا جہاں بعد ازاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔