باغ(نمائندہ جنگ)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر پر باغ کے طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین الطاف حسین کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔ الطاف حسین مردہ باد ، پھانسی دو ، پھانسی دو، غدار الطاف حسین کو پھانسی دو۔ پاک فوج زندہ باد ، پاکستان زندہ بادکے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین بازار کا چکر لگانے کے بعد زمان چوک میں احتجاجی جلسہ کی صورت اختیار کر گئے۔ احتجاجی مظاہرے سے پی ایس ایف کے مرکزی رہنما اذان جاوید راٹھور نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ الطاف حسین ملک پاکستان کا غدار ہے اور ہزاروں لوگوں کا قاتل ہے۔ حکومت پاکستان اس کو فوری گرفتار کر کے سرعام پھانسی دے کر نشان عبرت بنا دے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد اور اس کے تمام کارکنان کے ہاتھ پاکستانی قوم کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ ایک شخص لندن میں بیٹھ کر کراچی کے حالات خراب کر رہا ہے۔ پاکستان کو توڑنے کی دھمکیاں اور بھارت سے مدد کی اپیل کررہا ہے۔ یہ غدار ملک ہے اسے کڑی سزا ملنی چاہیے۔ہم افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی قائدانہ صلاحیتوں اور رینجر کے جوانوں کی دن رات کی انتھک محنت کو جس میں کراچی میں امن پید اہو رہا ہے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام بھی ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ احتجاجی جلسہ سے سہیل ثانی راٹھور،عاصم میر،فرخ خلیل،دانش کھوکھر،زیشان ظہور،حمزہ بیگ،فرحان خان،مسعود اقبال،شان شیخ،شیخ عاصم،زولقرنین شاہ ودیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ فاروق ستار کی معافی اور الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان صرف ڈرامہ ہے جو اس معاملے کو صرف دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔ فاروق ستار آج بھی میڈیا پر الطاف حسین کو کبھی قائد اور کبھی الطاف بھائی کہتا ہے۔یہ ڈرامہ باز شخص کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں۔ ان کے ہاتھ کراچی کے مظلوم لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کی طرف سے کراچی کے اندر ایم کیو ایم کے دفاتروں کو سیل اور پھر مسمار کیے جانے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار اور الطاف حسین نے کبھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا۔ اور کراچی کے اندر انہوں نے مہاجرین اور سندھی میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جس کو کسی صورت کشمیری قوم برداشت نہیں کرے گی۔ پاکستان کو مٹانے والے خود صفحہ ہستی سے انشاء اللہ جلد مٹ جائیں گے۔ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا اور یہ قیامت تک قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر آزاد میڈیا پر ایم کیو ایم کے کارکنوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ حکومت اس حملے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزاد ے