راولاکوٹ ( جنگ رپورٹ) تھانہ پولیس تھوراڑ نجی ٹارچر سیل بن گیا آوازاٹھانے والے امتیاز ابراہیم پر عثمان ممتاز نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا شدید زخمی راولپنڈی منتقل سابق امیدوار اسمبلی اور مقامی سرمایہ دار الطارف خان تھانے کا بادشاہ بن گیا تھانہ میں قانون کے بجائے الطاف خان کی بالادستی کا راج قائم ایس ایچ او طارق خان نے تھانے کو کریپشن کا گڑھ بنا دیا ہے اور وہ الطاف خان کے ذاتی ملازم کی صورت دھار چکے ہیں اور الطاف خان کی من مرضی سے کام کر رہا ہے الطاف خان کے کہنے پر مظلوم لوگوں پر تھانے میں بے جا تشد دکیا جاتا ہے ڈی ایس پی بھی بہتی گنگا میں اشنان کر رہا ہے چوری شدہ گاڑیوں کا دھندہ بھی ایس ایچ او طارق خان کے ذمے ہے جسکا باقاعدہ الطاف خان حصہ دار ہے تھوراڑ میں درجنوں چوری کی گاڑیاں موجود ہیں تھانہ تھوراڑعملا الطاف تھانہ بنا ہوا ہے عدالت سے ضمانت کے باوجود ایک نوجوان کو دس گھنٹے تک پولیس کی حراست میں رکھوایا گیا اس پر وحشیانہ تشدد کیا گیا مخالف پارٹی کو بلاکر تھانے میںجھگڑا کروایا گیا مخالفین کے ہاتھوں ہمار ے عزیز کو زخمی کروایا گیا اور یکطرفہ ایف آئی آر درج کر کے الطاف خان کے کہنے پر چھ دن ہمارے عزیز کو حوالات بند کیا گیا ایس ایچ او طارق کے متعلق یہ ثبوت بھی ملے کہ اس نے اپنا قیام بھی الطاف خان کے پلازے میں رکھا ہوا ہے الطاف خان سے اجازت کے بغیر کھانا بھی گوارا نہیں کرتا قاری ممتاز نعمان الطاف عثمان ممتاز نے راستہ بند کر رکھا ہے اب ہمیں راہداری دی جائے اور اگر ایسا نہیں ہو سکتا تو ہمیں ہندوستان بھیج دیا جائے ظلم کی انتہا یہ ہے کہ تھوراڑ تھانے میں مقدمہ درج کروانے کے لیے بھی پہلے الطاف خان سے ملنا پڑتا ہے اسکی سفارش پر مقدمے کا فیصلہ ہوتا ہے ایس ایچ اور طارق خان نے لوگوں پر تشدد اور رشوت لینا وطیرہ بنایا ہوا ہے چار دن تک عدالت میں ریکارڈ پیش نہیں کرتا تھانے کے پاس رکھے ہوئے محکمہ مال کے کنٹینر میں بلیک کا سریا اور سیمنٹ بھی ایس ایچ او طارق خان فروخت کروا رہا ہے ان خیالات کا اظہار محمد امتیاز ابراہیم کے رشتہ داروں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب راولاکوٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا محمد امتیاز خان نے مزید کہا کہ سرمایادارانہ نظام کے خلاف آواز بلند کرنے والے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر فی الفور نوٹس لیکر طارق کو معطل کریں تاکہ تھوراڑ کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔