راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی میں زیرسماعت بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے بغیر کسی کارروائی کے پانچ ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، پونے نو برس پرانے اس کیس میں گزشتہ کئی ماہ سے کوئی کارروائی نہیں ہو رہی، گزشتہ روز بھی جب سماعت شروع ہوئی تو معلوم ہوا کہ خصوصی عدالت کے جج ایک ہفتہ کی رخصت پر چلے گئے ہیں۔