لاہور(جنرل رپورٹر )چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے انسداد جعلی وغیر معیاری ادویات کے چیئرمین وپارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ٹاسک فورس کو حالیہ مہینوں میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں اور ٹاسک فورس کی ٹیم نے فیصل آباد میں جعلی نشہ آور انجکشن Dorgesicبنانے والی فیکٹری اور ملتان کی ٹیم نے سانپ کے کاٹے کاجعلی تریاق Anti Snake Vanomکی بڑی مقدار اور 1700 انجکشن ڈیزی پام قبضہ میں لے کر فیکٹری اور متعلقہ جگہ کو سربمہر کرکے مقدمات درج کرا دئیے ہیں،فیصل آباد سے قبضہ میں لئے گئے میٹریل کی مالیت تقریبا5 کروڑ روپے ہے۔انہوں نے اس بات کا انکشاف ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے کمیٹی روم میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔