لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدارتی امیدوار سردار خرم لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نارووال میں پولیس کی طرف سے وکلاء کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے اور ڈی پی او نارووال کو فوری طور پر عہدہ سے برطرف کیا جائے وگرنہ وکلا راست اقدام پر مجبور ہوں گئے اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ صوبہ کو پولیس سٹیٹ نہ بنا یا جائے پولیس نے صوبہ میں ریاست کے اندر ریاست قائم کر رکھی ہے عوام کے ساتھ تو جو کٹھ جوڑہوتا ہے اب صوبہ میں پولیس وکلاء کے ساتھ زیادتیاں کر رہی ہے۔