• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضا ربانی کا پاکستانی پارلیمنٹ اور کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے تعاون پر اطمینان

لندن (جنگ نیوز) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن اور پاکستانی پارلیمنٹ کے درمیان موجودہ تعاون کی سطح پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل اکبر خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سیکریٹری جنرل نے انہیں اگلے سالانہ کانفرنس سمیت ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ رکن ملکوں کو میزبان کی دعوت دی گئی ہے، بہرحال جگہ کو حتمی شکل دینا باقی ہے، سیکریٹری جنرل نے کانفرنس کے برطانیہ سے باہر انعقاد پر زور دیا بہرحال کہا کہ آخری چارہ کار کے طور پر یہ لندن میں ہوسکتی ہے، انہوں نے نوجوانوں کے لئے پارلیمانی پروگراموں کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور تعاون کی پیش کس کی۔
تازہ ترین