• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ہسپتال چمن کے ایم ایس کے بیٹے کو فوراً بحفاظت بازیاب کرایا جائے، بی ایم ٹی اے

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں سول ہسپتال چمن کے ایم ایس ڈاکٹر اختر کے بیٹے اسفندیار کے اغواء کی مذمت کرتے ہوئے کیا ہے کہ مغوی کو فوری طور پر بحفاظت بازیاب کرایا جائے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے چمن میں اغواء کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے ساتھ دن رات مریضوں کی خدمت میں لگے رہتے ہیں لیکن اس طرح کے واقعات انہیں مایوس اور بے دلی سے دوچار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مغوی کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے تاکہ ڈاکٹروں میں پائی جانیوالی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے بیان میں کہا گیا کہ اگر ایسے واقعات کی روک تھام نہ کی گئی تو سخت احتجاج کیا جائے گا جس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
تازہ ترین