کوئٹہ(سٹی ڈیسک)آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صوبائی ترجمان وضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالنافع ملنگ ضلعی چیئرمین حاجی نائب خان کاکڑ حاجی شیر علی امین اللہ حافظ حافظ عبدالقادر امان اللہ ودیگر ساتھیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سول ہسپتال چمن کے ایم ایس ڈاکٹر اختر کے بیٹے اسفند یار کو فوری طورپر بحفاظت بازیاب کرائیں مغوی کی عدم بازیابی کے باعث ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس میں سخت تشویش پائی جارہی ہے جبکہ دن دھاڑے اسفند یار کے اغواء سے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے لہٰذا صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اغواء کے واقعات کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ آئندہ کوئی بھی کسی کو اغواء کرنے کی جرأت نہ کرے انہوں نے کہا کہ حکومت ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی حفاظت کیلئے بھرپور اقدامات کرے بصورت دیگر تمام تر ذمہ داری موجودہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔