ملتان(سٹاف رپورٹر)کسان بورڈ پاکستان کا مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس مرکزی صدر صادق خان خاکوانی کی صدارت میں ہوا جس میں اتفاق رائے سے چوہدری نثار احمد کو کسان بورڈ کا مرکزی صدر منتخب کیا گیا بعد ازاں جنرل کونسل اراکین کی مشاورت سے چوہدری منظور احمد گجر ، جام حضور بخش ، ملک فیاض بھٹہ اور ملک رمضان روہاڑی کو مرکزی نائب صدور مقرر کیا جبکہ ڈاکٹر عبدالجبار خان کو کسان بورڈ پنجاب کا صدراور چوہدری شوکت علی کو جنرل سیکر ٹری مقرر کیا ہے جنہوں نے اپنے عہدوں کا حلف اُٹھایا، کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری جنرل کے نام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔